ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے بدھ کو صنعا ميں يمن کي پوليس اکاڈمي ميں ہونےوالے بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ شہري اور آزاد عوامي تنظيموں کي تقويت کے ذريعے يمن ميں سيکورٹي کي صورتحال بہتر ہوگي اور ملک ميں امن و امان دوبارہ بحال ہوگا -
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ايران ہميشہ ايک متحد يمن کا ساتھ ديتا رہا ہے اور وہ اس ملک ميں امن و استحکام کا حامي رہا ہے - ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ يمن ميں صورتحال کچھ اس طرح کي ہوگي کہ ملک کے ہر شہري کو ملک کي تقدير کا فيصلہ کرنے کا حق حاصل ہوگا -
واضح رہے کہ بدھ کوصنعا ميں پوليس اکاڈمي ميں ہونےوالے بم دھماکے ميں کم ازکم پچيس افراد ہلاک اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے تھے –يہ ايک خود کش حملہ تھا -.......
/169